امریکا میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتیں شروع، پر
ہلاکتوں کی تعداد 6 ہ جبکہ
100 سے زائد متاثر ہیں جن میں سے 18 افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
غیر
ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن محکمہ صحت کے حکام نے میں مزید 4
ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے،
حالیہ چاروں ہلاکتیں واشنگٹن کے نرسنگ سینٹر میں ہوئیں۔
پیر
کو ایک پریس کانفرس میں حکام نے مزید اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ امریکا میں مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت اتوار کو
ہوئی تھی اور اب تک 100 افراد کے وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جن میں سے 18 تشویش
ناک حالت
میں ہے۔
اس
حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس نے دوا ساز کمپنیوں سے ملاقاتیں
کرتے ہوئے انہیں کورونا وائرس کے خلاف موثر ادویات اور ویکسین تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
29فروری
کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق خصوصی پریس کانفرنس بلائی تھی جس میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کے ساتھ ساتھ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے
کا بھی حکم دیا تھا۔
برطانوی
میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3
ہزار 89 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار سے زائد ہوگئی۔
اٹلی
میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 52 ہوگئی جب کہ سیکڑوں افراد متاثرہ ہیں۔